میں نے اللہ کو جب بھی پکارا اللہ نے میری سنی۔ میں بیمار تھا۔ اللہ کو پکارا اس نے مجھے شفاء دی۔ میں مشکل میں تھا، اسے پکارا اس نے غیب سے بندوبست کیا۔ میں رنج میں مبتلا ہوا، اس سے خوشی کی دعا مانگی۔ اس نے میرے دل سے رنج کو دور کردیا۔
ہر انسان اللہ کا ولی بن سکتا ہے۔ بات ساری قربت پر ختم ہوتی ہے۔ امیر انسان بھی اللہ کا قرب حاصل کرسکتا ہے، صدقہ خیرات کرکے، نرم نرم بستروں پر لیٹے ہوئے اللہ کا ذکر کرکے، امر بلمعروف و نہی المنکر کی دعوت دے کر۔ غریب بھی قرب حاصل کرسکتا ہے، صبر سے، شکوہ شکایت نہ کر کے، اللہ کی رضا میں راضی رہ کر، دعاؤں سے قرب حاصل کرسکے گا۔
ہر شخص کے لیے اللہ کی قربت حاصل کرنے کے مختلف طریقے ہوتے ہیں۔ مگر اللہ کا قرب حاصل کرنے کا سب سے موثر طریقہ یہ ہے کہ وہ ہی راستہ اختیار کیا جائے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ لوگوں کو اللہ کی طرف بلایا جائے اور اپنی اصلاح کی فکر کی جائے۔
اس بات کی شدت سے کمی محسوس کی جارہی ہے کہ نفسانفسی اور مادہ پرستی کے اس دور میں ہم دنیا کے پیچھے زندگی برباد کردیتے ہیں۔ خودساختہ کامیابی اور ناکامی کے نقشے کھینچ کر بیٹھے ہوئےہیں۔ کسی کو قارون کا خزانہ بھی مل جائے مگر آخرت کی زندگی خراب ہو تو بھلا کیا کامیابی ملی۔ یہاں فاقہ مستی کرے، دنیا کے حساب سے ناکام ہو، آخرت میں کامیابی مل جائے تو بھلا وہ کیسے ناکام ہو گیا؟
Home
»
»Unlabelled
» میں نے اللہ کو جب بھی پکارا
میں نے اللہ کو جب بھی پکارا
7:38 AM
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں