"میں نے زندگی میں ایک سبق سیکھا ہے ثمر! جب کوئ معافی مانگ رہا ہو تو بنا اس بات پر دھیان دیے کہ اس کے دل میں سچ مچ کی شرمندگی ہے یا نہیں، اسے معاف کر دینا چاہیے کیونکہ اس وقت اللہ گیند ہمارے کورٹ میں ڈال دیتا ہے کہ ہماری مرضی ہم اس گیند کو کس طرح کھیلیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو کیا ہمارے لیے بہتر نہیں کہ ہم گیند کو اللہ کی مرضی کے مطابق کھیلتے ہوۓ اس بندے کو معاف کر دیں، جو اپنی غلطی پر شرمندگی ظاہر کر رہا ہے؟ کیونکہ معاف کر دینا اللہ کے نزدیک بڑا حسن عمل ہے اور دلوں کا حال بھی صرف اللہ ہی جانتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے بھی جو انسان دوسروں کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو معاف کرنے کا حوصلہ نہ رکھتا ہو اسے یہ امید ترک کر دینی چاہیے کہ اللہ اس کی بڑی غلطیوں کو معاف کرے گا ۔۔۔۔ ہم چاہتے ہیں کہ اللہ ہماری بڑی بڑی کوتاہیوں کو معاف کر دے اور خود دوسرے انسانوں کی چھوٹی چھوٹی غلطیاں بھی نظرانداز نہیں کر پاتے ۔۔۔۔۔۔ یہ تو بڑا دوغلا طرزعمل ہے ـ"
Home
»
»Unlabelled
» یہ تو بڑا دوغلا طرزعمل ہے ـ"
یہ تو بڑا دوغلا طرزعمل ہے ـ"
7:32 AM

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں